ساہیوال ٬ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک تین شدید زخمی

پیر اکتوبر 15:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2016ء) یہاںنواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر چک9-150ایل کے قریب موٹر سائیکل پھسل کر گرنے سے ایک چالیس سالہ کاشتکار احمد جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس کے قریب موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر کے نتیجہ میں انیس سالہ نوجوان عبداللہ ہلاک جبکہ اسکا والد محمد شفیق زخمی ہوگیا ۔

ایک اور حادثہ ساہیوال کٹور والا موڑ پر چک 5-73ایل کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتا ر کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک بچہ شاہد بارہ سالہ جاں بحق اس کا باپ محمد اکرم اور ماں صفیہ بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے ۔جن میں دو کی حالت نازک ہے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments