ساہیوال٬محرم الحرام کے موقعہ پر امن کمیٹی کی امن واک

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

ساہیوال10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء)محرم الحرام کے موقعہ پر ساہیوال میں امن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک امن واک ہوئی جو میونسپل کارپوریشن آفس سے شروع ہو کر مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت ڈی سی او ساہیوال شوکت کچھی ٬ بار کے نائب صدر محمد رضا خاں اور صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کی ۔ واک میں پولیس ٬ سول انتظامیہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مقررین نے محرم الحرام کے دوران گھر گھر امن کا پیغام پہنچانے کی اپیل کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں