ڈویژنل پبلک سکول اینڈکالج نے انٹرکالجیٹ ہاکی ٹرافی جیت لی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) انٹرکالجیٹ مقابلوں میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈکالج کی ہاکی ٹیم نے گذشتہ 10 سالوں سے چیمپئن بننے والی 58-A/G-D کی ہاکی ٹیم کوصفر کے مقابلہ میں 2گول سے شکست دیکر چیمپین بننے کااعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

واپڈا سے تعلق رکھنے والے ٹیم کوچ گلزاراحمد کے مطابق جیت کھلاڑیوں کی انتھک محنت کانتیجہ ہے کپتان سید مغیث‘ حسین‘ مشاہد حسین ‘ اویس ‘ابوبکر اورشیخ انس نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ٹیم انچارج امتیاز حسین کے مطابق کھلاڑیوں کاٹیم ورک اورٹیم کوچ کی اچھی تربیت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت ڈی پی ایس اینڈکالج کی ہاکی ٹیم چیمپئین بن گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں