اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال میں یوم عاشور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر ..

ساہیوال میں یوم عاشور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

ساہیوال ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء)ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خاں کھچی نے عاشورہ کے موقع پر امن وامان کو برقرا ررکھنے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

(خبر جاری ہے)

دفعہ144کے تحت لگائی گئی اس پابندی کا اطلاق سکیورٹی اداروں ‘خوا تین‘ بوڑھے افراد اور بچوںپر نہیں ہوگا۔ اسی دفعہ کے تحت عزاداروںکے علاوہ 5یا 5سے زائد افراد کے اجتماع ‘ ذوالجناح کے راستوں پر مکانوں اور دکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں