وزیر اعلیٰ سے سیلفی بنانے والا نوجوان سیکورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان بن گیا

جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جب قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال کا معائنہ کرنے کے بعد ہیلی پیڈ پر سوار ہونے کے لیے ہیلی پیڈ پر پہنچے تو ایک کار میں سوار نوجوان محمد عرفان تیزی سے کار روک کر میاں شہباز شریف کے پاس پہنچا اور اپنے ہمراہ سیلفی بنانے کی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ نے سیلفی بنوائی اور سیکورٹی اداروں کو غور سے دیکھتے ہوئے ہیلی پیڈ میں سوار ہو کر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد عرفان پرائیویٹ کمپنی ٹی ای پی سی کا آفس اسسٹنٹ تھا جس نے سیلفی بنا کر سیکورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔اور سیکورٹی ادارے اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں