پاکستان میڈیا کو نسل ساہیوال ڈویژن کا اجلاس

پیر 17 اکتوبر 2016 18:33

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) پاکستان میڈیا کو نسل ساہیوال ڈویژن کا اجلاس مہر محمدعباس کی زیر صدا رت منعقد ہوا٬ اجلاس میں ساہیوال ‘ اوکا ڑہ‘ چیچہ وطنی‘ اورپا کپتن کے عہدے داران و ممبران نے بھر پو ر شرکت کی۔اجلاس میں پا کستان میڈیا کو نسل رجسٹرڈ پا کستان کے پہلے یو م تا سیس کی تقریب کے حوالہ سے ساہیوال ڈویژن کو میزبانی ملنے پر مر کزی قیا دت کا شکریہ ادا کیا گیا اور مرکزی صدر مہر حمید دلو کی قیا دت پر بھر پور اعتمادکا اظہا ر اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پہلے یو م تاسیس کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور یو م تاسیس کی کا میابی کیلئے مختلف تجا ویز پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں پا کستان میڈیا کو نسل کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے ممبر سازی کی طرف خصوصی تو جہ دینے کا فیصلہ کیا گیااور تمام عہدے داران کو ممبر سازی اور منشور کی کا پیاں دی گئیںاور صحا فیوںکو رپورٹنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں را نا علی اکبر‘را نا جا وید نثار‘ را نا شہزاد‘ را نا محمد سلیم‘ ظفر اقبال انصاری ‘ڈا کٹر بشا رت علی‘سہیل بہا در بھٹی‘ارشد فریدی‘سلیم کا ٹھیا‘ممتا ز قادر‘ چوہدری عثمان‘افتخار بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں