ایک ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو 26لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ‘ ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

ساہیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 26لاکھ21ہزارروپے کے جرمانے کرکے رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرادی‘ ڈی ایس پی ٹریفک میاں غلام عباس نے بتایاہے کہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک افسران و عملہ نے 120رکشوں ‘20ٹیکسی کاروں‘ 961ویگنوں‘133 اے سی کوچز ‘ 1860بسیں‘ 106پک اپ وین‘ 131 ٹریکٹر ٹرالہ‘66ٹریکٹر ٹرالیاں ‘4026موٹرسائیکلیں اور 11کاروںکے خلاف کاغذات نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ جرمانوںکا مقصد شہریوںکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کراناہے اور ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے سلسلہ میں سیفٹی ورکشاپ‘ آگاہی پروگرام اور ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں تاکہ نو عمر ڈرائیوراور ان ٹرینڈڈرائیورز کو آگاہی حاصل ہوسکے۔ انہوںنے ڈرائیورز پر زوردیا کہ وہ اپنی تربیت کے دوران ٹریفک کے قوانین سے آگاہی ضرورحاصل کرسکیں تا کہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں