ساہیوال چیمبر کے ڈیموکریٹک گروپ نے فائونڈر گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پیر 24 اکتوبر 2016 17:48

ساہیوال۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ساہیوال چیمبر کے ڈیموکریٹک گروپ نے فائونڈر گروپ سے اپنے مشترکہ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا‘ ڈیموکریٹک گروپ نے اگلے سال اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس امر کا فیصلہ ڈیموکریٹک گروپ کے چیئر مین شیخ عظمت سلیم کی زیرصدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بزنس کمیونٹی کو دونوں گروپوں کے اتحاد کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کور کمیٹی کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کور کمیٹی کے 22ارکان میں سے شہزاد ریاض‘ شیخ فیصل اکرام‘ سہیل انجم انصاری‘ راناوسیم اور قیصر رامے کی سربراہی میں رابطہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو اگلے انتخابات کے لیے بزنس کمیونٹی اور صنعت سے متعلقہ اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرینگی تاکہ انتخابات میں ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ گروپس سے اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا یا جا سکے ۔ اجلاس میں نعیم شیخ‘محسن چوہان‘میاں سلیم‘شہزاد انصاری اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں