طلاق کامطالبہ کرنیوالی بیٹی کو باپ نے قتل کردیا

پیر 24 اکتوبر 2016 17:48

ساہیوال۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) طلاق کامطالبہ کرنے پر باپ نے بیٹی کوقتل کردیا۔ قتل کی واردات ٹھٹھہ بہادرمیں ہوئی یہاں حاکم علی بیٹی ارم شہزادی نے اپنے خاوند سے طلاق لیکر دوسری شادی حفاظت سے کرلی۔

(جاری ہے)

چندروز قبل وہ اپنے گھرآئی اور خاوند سے طلاق کامطالبہ کردیا جب اس کے والد حاکم علی کوپتہ چلا تووہ مشتعل ہوگیا اوراس نے اپنی بیٹی ارم شہزادی کاگلادباکر قتل کردیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شرو ع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں