ڈکیتی وچوری کی وارداتیں٬شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم٬مزاحمت پر نوجوان زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 17:48

ساہیوال۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںملزمان دوموٹرسائیکلیں‘ نقدی اور کار لے اڑے‘ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 95/9-Lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں ابرار حسین شہر سے واپس گھر موٹرسائیکل نمبری 3210/SLLپر جارہاتھا کہ راستے میں دو ملزمان غضنفر وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ونقدی کل مالیتی40ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 106/9-Lکے قریب یہاں ظفر اقبال محمد اکرم کے ہمراہ شہر سے واپس رات کے وقت گائوں جارہے تھے کہ راستے میں دونامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ظفرا قبال کو شدید زخمی کردیا۔ چوری کی وارداتوںمیں مشن ہسپتال کے عقب میں نامعلوم ملزمان نے محمد ادریس کی کار نمبری 2014/LZC مالیتی 2لاکھ10ہزارروپے اور 3/10-L ہڑپہ میں نامعلوم ملزمان نے محمد سلیم خان کی موٹرسائیکل نمبری2585/SLK مالیتی 45ہزارروپے لیاقت خاں کے گھرکے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں