مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘ دو موٹرسائیکلیںو کار لے اڑے

بدھ 2 نومبر 2016 18:53

ساہیوال۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘ ڈرائیونگ لائسنس ‘دو موٹرسائیکلیں اور ایک کار لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات سکیم نمبر3میںہو ئی یہاں کاشف ضیاء موٹرسائیکل پر اپنے گھر فرید ٹائون جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 3لاکھ52ہزار روپے اور ڈرائیونگ لائسنس چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کی مختلف وارداتوں حسین کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمد علی کی موٹرسائیکل نمبری411/SLK مالیتی 40ہزار روپے گھرکے باہر سے ‘نئی آبادی میں نامعلوم ملزمان نے محمد مبشر کی موٹرسائیکل نمبری9231/SLK مالیتی50ہزارروپے جم کلب کے باہر سے اور سکیم نمبر 3فرید ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے کامران کی کارنمبری 4926/LEB مالیتی4لاکھ روپے گھرکے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں