ہڑپہ اور ساہیوال میں ڈاکے 2لاکھ27ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لی گئی

اتوار 6 نومبر 2016 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) یہاںنواح میں ڈاکوئوں نے 2لاکھ 27ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ ہڑپہ اسٹیشن ٬ ہڑپہ شہر روڈ پر پل نہر لوئر باری دوآب پر ناکہ لگا کر چار ڈاکوئوںنے دو بیوپاریوں محمد عظیم اور صابر علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل نمبر 1736ایل ایس کے پستول دکھا کر چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

محمد عظیم اور صابر علی چک 10-2ایل سے ہڑپہ کے قریب اپنے ڈیرہ پر جا رہے تھے کہ ڈاکوئوںنے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

گلستان کالونی کے زاہد حسین کار میں شہر جا رہے تھے کہ گرلز کالج کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 18سو روپے کی نقدی اور دیگراشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک 11-9ایل کا مسعود خاں موٹر سائیکل پر ساہیوال شہر سے واپس اپنے گائوں جا رہا تھا جب وہ 9-190ایل کے قریب پہنچا تو تین ڈاکوئوںنے اس سے نقدی پانچ ہزار پانچ سو روپے ایک اور راہگیر محمد طفیل سے نقدی 70ہزار روپے اور دو موبائل لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ اور تھانہ فتح شیر نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں