ساہیوال‘خاوند سے جھگڑ کر خاتون نے زہر پی لیا اور جاں بحق

اتوار 6 نومبر 2016 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) نواحی چک 9-163ایل میں خاوند سے جھگڑ کر ایک 25سالہ لڑکی حلیمہ نے زہر پی لیا اور جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد شریف کی بیوی حلیمہ اور اسکی ماں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دونوں کا جھگڑا شددت اختیارکر گیا اور محمد شریف نے اپنی ماں کی حمایت کی اور اسے گھر سے نکال دینے کی دھمکی دی جس پر دلبرداشتہ ہوکر حلیمہ نے زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں