ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہری نقدی ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

منگل 8 نومبر 2016 20:09

ساہیوال۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںشہری نقدی‘ طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 46/G-Dمیںہو ئی یہاں 6نامعلوم ملزمان رات کے وقت فوجی محمد اقبال کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر انہیں باندھ دیا اور گن پوائنٹ پر گھر سے طلائی زیورات ‘نقدی‘ موٹرسائیکل ‘لائسنسی پسٹل اور برتن وغیرہ کل مالیتی5لاکھ 12ہزارروپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

چوری کی مختلف وارداتوں مور والا چوک میں دو نامعلوم ملزمان نے ایک ہوٹل کے باہر سے ظفر اقبال کی موٹرسائیکل نمبری8379/PKA مالیتی 30ہزار روپے ‘ موضع احمد شاہ میں 4نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے سلنگ فین اور واٹر پمپ مالیتی15ہزارروپے اور 2/10-Lمیں مبشر حسین نے سید محمد حسین کے گھر سے فریج اور جنریٹر وغیرہ کل مالیتی 40ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں