ضلع کونسل ساہیوال مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ 15نومبر کو ضلع کونسل ہال میں ہوگی

پولنگ اسٹیشن کی حدود میں ووٹرز کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل ہال ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر گئی ہیں اور 15 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں مکمل طور پر غیر جانبدارانہ الیکشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرساہیوال احمد خاور شہزاد کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر پولنگ سکیم میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب 5 پولنگ آفیسرز کی بجائے ایک ہی پولنگ آفیسر ڈیوٹی دے گا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 15 نومبر کو ہونے والے اس الیکشن میں 88 یونین کونسلوں کے ووٹر اپنا حق رائے استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہر ووٹر 5 ووٹ کاسٹ کرے گا اور یوں ٹوٹل 440 ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا اور 4 بجے سے پہلے مکمل ووٹ کاسٹ ہونے کی صورت میں بھی 4 بجے سے پہلے نتائج کے اعلان کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا ۔ڈی آر او احمد خاور شہزاد نے ہدایت کی کہ 14 اور 15 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں کوئی فنکشن منعقد نہ کیا جائے تا کہ الیکشن انتظامات پر کوئی اثر نہ پڑے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ کے تمام عمل کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں ووٹرز کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں