ساہیوال، 18سالہ لڑکی گندم کی زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق

جمعرات 10 نومبر 2016 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) سول ہسپتال ملازم کی مہمان 18سالہ لڑکی نجمہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخود کشی کر لی اور جاں بحق۔ نئی نویلی دلہن مہناز کو طلاق ملنے پر جوئیں مارنے والی دوائی پی کر خود کشی کی کوشش ہسپتال میں حالت نازک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 621گ ب تاندلیا والہ سے والدین سے جھگڑ کر سول ہسپتال ساہیوال کے ایک ملازم کی رشتہ دار 18سالہ نجمہ روٹھ کر آئی ہوئی تھی جب اسکا باپ منیر احمدلینے آیا تو اس نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

جبکہ 9-93ایل میں مشتاق احمد کی بیٹی مہناز کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اس کے خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اسے طلاق دے دی جس سے دلبرداشتہ ہو کر مہنازنے جوئیں مارنے والی دوائی پی لی جس سے بیہوش ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں