ساہیوال ٹریفک حادثات بیوپا ری اور راہگیر جاں بحق، چھ شدید زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 17:55

ساہیوال ٹریفک حادثات بیوپا ری اور راہگیر جاں بحق، چھ شدید زخمی
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات دو افراد جاں بحق چھ شدید زخمی ہو گئے۔ ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر نمبری 6308اے جی کے کے ڈرائیور نے ایک نامعلوم راہگیر کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں راہگیر موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ٹریکٹر ڈرائیور عبدالرزاق ٹریکٹر چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس ہڑپہ نے ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا ہے ۔ جبکہ ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر سکھ بیاس پل کے قریب چک 5-45ایل سٹاپ پر موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا بیوپاری اویس ہسپتال میںدم توڑ گیا اس کا بھائی عامر موقعہ پر ہی دم توڑ گیا تھا ۔ ساہیوال پرانا ہڑپہ روڈ پر چک 9-96ایل کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں مسماة شہناز 35سالہ، خدیجہ 3سالہ، نورین 5سالہ ،بلال8سالہ،زاہد ہ 35سالہ اور ثمینہ 40سالہ شامل ہیں جبکہ ڈرائیور ظفر محفوظ رہازخمیوںمیں دو بچوں خدیجہ اور بلال کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک 6-96آر کا ایک خاندان جمعرات کی رات کو شہر سے واپس اپنے چک جا رہا تھا کہ کار کا ایک ٹائر پھٹ جانے کے نتیجہ میں کار الٹ گئی تمام زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں