ساہیوال، اینٹی کرپشن ٹیم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ، رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پٹواری گرفتار‘مقدمہ درج

منگل 22 نومبر 2016 20:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مارکر 25ہزار رشوت لیتے ہو ئے پٹواری کو گرفتارکرلیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹوار حلقہ 119/7D-R کے پٹواری اشفاق حسین نے ایک دیہاتی عفراہیم سے 10مرلے انتقال کے سلسلہ میں 28ہزارروپے بطوررشوت مانگے اور معاملہ 25ہزارروپے میں طے ہوگیاجس پر عفراہیم نے اینٹی کرپشن کے افسران کو اطلاع کردی اور سرکل آفیسر ساہیوال غضنفر طفیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ کاشف لیاقت کی نگرانی میں ریڈ کرکے پٹواری اشفاق حسین کو 25ہزار روپے رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں