ساہیوال ،فوگ لائٹس کی افادیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

منگل 29 نومبر 2016 22:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل ون مسرور عالم کولاچی کی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 15قادر آباد ملک عبدالغنی اعوان نے ایڈمن آفیسر زاہد فہیم اور آپریشن آفیسر رضوان قیصر کے ہمراہ فوگ لائٹس کی افادیت سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی موٹروے ملک عبدالغنی اعوان نے ڈرائیور حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ دھند کے دوران حادثات سے بچنے کے لئے فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں اور اپنی گاڑیوںپر فوگ لائٹس نصب کرائیں تاکہ دھند کے باعث حادثات سے بچائو کی روک تھام کی جاسکے۔ انہوںنے جی ٹی روڈ پر مختلف اڈوں 'ہوٹلوں اور اوکاڑہ ٹول پلازہ پر ڈرائیور وں اور گاڑی مالکان کو بریفنگ دی اور فوگ لائٹس کی اہمیت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اور کہاکہ فوگ لائٹس کی تنصیب سے شدید دھند میں سفر کو محفوظ بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں