ساہیوال،ٹریفک کے دو مختلف حادثات، ایک نوجوان جاں بحق ، 2افرا دکی حالت نازک

منگل 29 نومبر 2016 22:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میںایک نوجوان جاں بحق متعدد زخمی'2افرا دکی حالت نازک۔ پہلا حادثہ اولڈ ہڑپہ روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 96/6-Rکارہائشی موٹرسائیکل سوار محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خلیل وغیرہ 5زخمیوںکو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ لاہور روڈ پر بائی پاس کے قریب پیش آیا یہاں تیز رفتار بس اور ٹرک کے تصادم میں 9افراد زخمی ہو ئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر 3شدید زخمیوںکو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں دو افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں