ساہیوال ڈویژن کے پروفیسروں کی احتجاجی ریلی ، کمشنر آفس کے گیٹ پر مظاہرہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ساہیوال ڈویژن کے سینکڑوں پروفیسروں نے اپنے مطالبا ت کی حمایت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی جو گورنمنٹ کالج سے شروع ہو کر کمشنر آفس کے گیٹ پر پہنچی جہاں پروفیسروں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیںورنہ پنجاب بھر کے پروفیسر 14دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرینگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کی قیادت پروفیسر شفیق خلیل بٹ ، پروفیسر محمد رائو اعجاز ، پروفیسرسید نوید علی شاہ اورپروفیسر عبدالسلام نے کی ۔ پروفیسر ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن کی طرف سے کمشنر کو مطالبات یاداشت پیش کی ۔ساہیوال کے علاوہ اوکاڑہ، دیپالپور ، رینالہ خورد، پاکپتن ، عارف والا ، چیچہ وطنی کے کالجوں کے پروفیسروں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں