قتل کی رنجش پر ضمانت پر رہا ہونے والے پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک راہگیر طالب علم قتل ، دوسرا راہگیرطالبعلم اور ایک شدید زخمی

منگل 6 دسمبر 2016 21:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) نواحی چک 11-31ایل میں ضمانت پر آئے ہوئے نصیر پر غلام رسول اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم منصب علی جاں بحق ، محمد اظہر طالب علم او ر سرداری نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے جوتا گروپ اور غلام رسول جٹ گروپ کے درمیان عرصہ دو سال قبل فائرنگ کے نتیجہ میں جٹ گروپ کا نوجوان ماراگیا تھا جس میں نصیر احمد گرفتار ہو کر جیل چلا گیا تھا اب اس کی عدالت سے ضمانت ہو گئی تو اس کا غلام رسول وغیرہ نے برا منایا اور آج شام اسے راہ چلتے ہوئے دیکھ کر غلام رسول اور اس کے ساتھیوںنے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی تاہم گولیاں لگنے سے راہگیر طالب علم منصب علی جاں بحق ، محمد اظہراورسرداری شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس غا زی آباد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اورچار افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں