ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

بدھ 7 دسمبر 2016 20:12

ساہیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ڈکیتی کی واردات شادمان ٹائون میں ہوئی یہاں عدیل حسین اپنے دوست عامر بشیر کے گھرکے سامنے کھڑا تھا کہ اس دوران 2نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 22ہزار روپے چھین لئے اور فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

چوری کی مختلف وارداتوں فوارہ چوک میں نامعلوم ملزمان نے جعفر کی موٹرسائیکل نمبری5494/SLk مالیتی 35ہزا رروپے ‘ ڈی بلاک فرید ٹائون میںنامعلوم ملزمان نے ریئس بہزاد احمد کی موٹرسائیکل نمبری6927/PKK مالیتی22ہزار روپے اکیڈمی کے سامنے سے ‘124/9-Lمیں 4نامعلو م ملزمان نے غلام صابر کے گھر سے 4بکریاں مالیتی 56ہزار روپے اور57/G-Dمیں مقصود وغیرہ 2ملزمان نے محمد یار کے گھر سے طلائی زیورات و نقدی 2لاکھ60ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں