چیئر مین ضلع کونسل ساہیوال مسلم لیگ (ن )ٹکٹ ہولڈر کے مقابلہ میں ایم این اے کے داماداور مسلم لیگی چوہدری آصف علی بھی میدان میں آگئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے عہدوں کے لیے اٹھارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری زاہد اقبال کے مقابلہ میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری آصف علی اورمسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے داما د محمدغفار الحق بھی میدان میں آگئے ہیں۔

ضلع کونسل ساہیوال کے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر چیئر مین کے لیے چوہدری زاہد اقبال اور وائس چیئر مین کے لیے رانا محمدفاروق اور سجاد حسین اور آزاد پینل کے محمد افضال نے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے لیے اعجاز احمد خاںاو ر محمد یار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔جبکہ چیئر مین کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرنے ایک اور پینل میں وائس چیئر مین رانا محمد فاروق اور وائس چیئر مین محمد سلیم اختر کے پینل میں بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے داماد محمد عبدالغفار الحق نے چیئر مین اور بشارت گیلانی اور زاہد حسین نے وائس چیئر مین کے لیے کاغذات نامزدگی آزاد پینل کے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں۔آزاد پینل کے ستار احمد ستار نے چیئر مین کے لیے اور وائس چیئر مین کے لیے وقار اکرم اور اسد ایوب نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے اور مسلم لیگ (ن) کے آصف علی نے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے لیے محمد معراج خالد اور محمد اختر جاوید نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں