حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدمات اٹھا رہی ہے،شوکت علی خان کھچی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:49

ساہیوال۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر شوکت علی خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدمات اٹھا رہی ہے لیکن معاشرے کے صاحب استطاعت لوگوں کا بھی اخلاقی فرض ہے کہ وہ نیکی کے کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شمیم بی بی نامی غریب خاتون کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کی بنیاد پر حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ وہ صوبے کے ہر غریب اور نادار تک ریلیف پہنچا سکے لیکن ممکن حد تک تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔اگر معاشرے کے صاحب استطاعت لوگ غریبوں اور ناداروں تک ریلیف فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گذ شتہ دورے کے دوران یہ خاتون وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور مالی امداد کی اپیل کی تھی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ڈی سی او نے آج اس خاتون کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں