اے پی ایس کے طلبہ نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا ہے، ڈی سی او

بدھ 14 دسمبر 2016 19:49

ساہیوال۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے طلبہ نے اپنی عظیم قربانی سے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا ہے جس سے فوج اور عوام نے یک جان ہو کر اس عفریت کا مقابلہ کیا اور ملک کو دوبارہ امن کی راہ پر ڈال دیا ۔پاکستانی قوم اس عظیم سانحہ میں شہید ہونے والے تمام طلبہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتی ہے جس سے قوم کو غیر ملکی ایجنٹوں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ میموریل اے پی ایس شہید ہائی سکول میں ایک سیمینار کے بعد واک کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں سکول کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واک میں ڈی پی ایس کے پرنسپل برگیڈر (ر) سید انوارالحسن کرمانی ،سکول پرنسپل سید عالم جعفری،ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹی ،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عقیل اشفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی نے بھی شرکت کی -واک کے شرکاء نے اے پی ایس شہداء او رپاک فوج زندہ باد کے نعرے لائے اور شہداء کے لئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کالج میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایس کے پرنسپل برگیڈر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے کہا کہ شہداء نے اپنی عظیم قربانی سے یہ بات کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سا لمیت سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتی او رملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہے۔انہوں نے سکول پر حملے اور فاٹا میں ایک ہزار سے زائد سکولوں کو تباہ کرنے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تا کہ عوام کو علم کے حصول سے منعقد کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں