ساہیوال ،بہن کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر ضمانت پر رہا ہونے والے ملز م وکیل قتل کردیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:14

ساہیوال ،بہن کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر ضمانت پر رہا ہونے والے ملز م وکیل قتل کردیا گیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) نواحی چک 4-69آر میں بہن کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر ضمانت پر رہا ہونے والے ملز م وکیل مہر منظور احمدکو نصیر احمد وغیر ہ تین مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے نصیر احمد کی ہمشیرہ کو منظور احمد وغیرہ نے قتل کر دیا تھا اور ملزم مہر منظور احمد ضمانت پر رہا ہو کر آگیا تھا جس کا نصیر احمد کو بڑا رنج تھا اسی رنجش کی بنا پر جب مہر منظور احمد شہر سے واپس موٹر سائیکل پر اپنے چک جا رہا تھا تو نصیر احمد وغیرہ نے آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر کے منظور احمد کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں