اساتذہ طلبہ کے اخلاقی اقدار کو بلند کر نے پر بھی تو جہ دیں، ڈی ڈی ای او ساہیوال

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:17

ساہیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مجاہدحسین علوی نے کہاہے کہ اساتذہ مائیکرو ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ طلبہ کے اخلاقی اقدار کو اسوہ حسنہ کی تعلیمات سے بھی بلند کریںً ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تحصیل ساہیوال کے مختلف سکولوں کے بزم ادب کے تقریری مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کااہم جزو ہیں جومعاشرے کی اخلاقی اقدار کو سرفراز کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، مجاہدحسین نے کہا کہ صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جومعاشرے میں اساتذہ کو اعلیٰ مقام دیتی ہیں، انہوں نے اساتذہ کو مخطا ب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان نسل کو مائیکرو ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ رسول اکرم ؐ کی تعلیمات پر بھی توجہ دیں تاکہ نوجوان نسل کااخلاقی اقداربلند ہو اور وہ معاشرے کا اعلیٰ درجے کا شہری بن سکیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں