ساہیوال:ڈاکوئوںنے فیکٹری مالک اور میڈیکل افسر سے سات لاکھ45 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء)ساہیوال شہر میں ڈاکوئوں نے ایک فیکٹری مالک اور ایک میڈیکل افسر کو لوٹ لیا ڈاکو سات لاکھ پنتالیس ہزار روپے کی نقدی ، ایک موٹر سائیکل اور زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے ۔ چک 6-87آر پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں دو ڈاکو سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر داخل ہو گئے کہ فیکٹری مالک عابد حسین اور دوسرے سٹاف کو یر غمال بنا کر نقدی چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گنج شکر کالونی ساہیوال کے ڈاکٹر ابو سفیان اپنا کلینک بند کرکے جب رات 11بجے اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو موٹر سائیکل پر سوار اسلحہ سے مسلح دو ڈاکو آگئے اور ڈاکٹر ابو سفیان جب گھر کے اندر داخل ہونے لگا ڈاکوئوں نے ڈاکٹر سے اس کی موٹر سائیکل 197ایس ایل ایل اور نقدی تین لاکھ پنتالیس ہزار روپے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فون وغیرہ بھی چھین لیے اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے فیکٹری مالک عابد حسین اور ڈاکٹر ابو سفیان کی رپورٹ پر دو مقدمات 392اور397ت پ درج کرکے تفیتش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں