انجمن طلباء اسلام ساہیوال کی ریلی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) انجمن طلباء اسلام ساہیوال نے گورنمنٹ کالج سے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی جو مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد جوگی چوک ساہیوال میں اختتام پذیر ہوئی اس ریلی کی قیادت رائے قمر عباس بشیرا ضلعی صدر نے کی اور کہا کہ ریلی کے شرکاء آرمی پبلک سکول کے شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان ایک دن دہشت گردوں سے پاک ہو جائیگا اور ہم اسوہ حسنہ ﷺپر عمل پیرا ہو کر دنیا سے سرفراز ہو سکتے ہیں ۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں