زمیندار کے ملازم کا اغواء ، زمیندار اور اس کے دوملازم اغواء میں ملوث ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) نواحی چک 9-98ایل سے زمیندار کے ملازم کا اغواء پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار سرفراز اور اس کے دو ملازموں باب بیٹا ظہور احمد اور عرفان کے خلاف پونے تین ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار سرفراز کے پاس ریاض احمد عرصہ سوا سال سے ملازمت کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے زمیندار کی رشتہ دار عورت سے ناجائز مراسم قائم کر لیے جس پر زمیندار نے ریاض احمد کی چھترول کی اور اس کے دو ملازموں باب بیٹا ظہور احمد اور عرفان زمیندار کے ایماء پر تشدد کا نشانہ بناتے جب ریاض احمد کی بہن بھاگن نے عرصہ تین ماہ قبل زمیندار سے احتجاج کیا تو زمیندار اور اس کے دو ملازموں نے ریاض احمد کو اغواء کر کے غائب کر دیا جب اسکی بہن نے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم کو 25ستمبر کو اپنے بھائی کے اغواء کی رپورٹ کی تو پولیس نے بااثر زمیندار کے خلا ف مقدمہ درج کرنے سے انکارکر دیا بھاگن نے سیشن جج ساہیوال کی عدالت میں رٹ دائر کر دی جس پر ایڈیشنل سیشن جج چوہدری نذیر احمد کے حکم پر پونے تین ماہ بعد پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 365ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ریاض احمد اغواء کاروں کے قبضہ سے برآمد نہیں ہوسکااس کی بہن بھاگن نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ملزموںنے اسے قتل کرکے لاش کو ٹھکانے لگا دیا ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں