چار لاکھ روپے خرد برد کرنے کے الزام پر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی چیچہ وطنی گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:24

ساہیوال۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)4لاکھ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی چیچہ وطنی تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی چیچہ وطنی حافظ شاہد پرویز نے 6سال قبل 4لاکھ روپے خرد برد کرلیا جس پر111/12-Lکے رہائشی باغ علی نے تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں درخواست دیدی اور تفتیش کے بعد حافظ شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

حافظ شاہد نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا بعدازاں حکم امتناعی خارج ہو گیا اور ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ملک محمدامتیاز نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرکل آفیسر غضنفر طفیل کو ٹاسک دیا جس نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا ۔تھانہ اینٹی کرپشن پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں