آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء نے وطن عزیز کی لازوال حب الوطنی کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں،مجاہد علوی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:00

ساہیوال۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال مجاہد حسین علوی نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء نے اپنی جان کی قربانی دیکر پاکستانی قوم کے لئے وطن عزیز کی لازوال حب الوطنی کے ان مٹ نشانات چھوڑے ہیں جسے پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرکے ان کی یاد تازہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ایم سی بوائز ماڈل سکول بی برانچ میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے شہداء نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر نہ صرف پاکستانی قوم کو متحد کیا بلکہ ان کے اندر حب الوطنی کا ایسا عظیم جذبہ بیدار کیا کہ پوری قوم ملک کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے جو دہشتگردوںکے عزائم خاک میں ملا کر دم لے گی۔ تقریب کے آخر میں اے پی ایس شہداء کے لئے شمع روشن اور دعا کی گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں