ساہیوال آرٹس کونسل جناح ہال میں کرسمس میلے کاانعقاد

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

ساہیوال۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) کرسچین تنظیم مینارٹی پراپرٹی پروٹیکشن فائونڈیشن کے زیراہتمام ساہیوال آرٹس کونسل جناح ہال میں کرسمس میلے کاانعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر سے مسیحی برادری کے علاوہ تمام گرجاگھروں کے فادرز اور پادریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے چیف آرگنائزر ولسن رضا تھے ۔ میلے میں مختلف سکولوں اور سنڈے سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوشو پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موسیقی کاپروگرام بھی ہوا جس میں 2نابینابھائیوںامانت ساز خان اور سلامت خان نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے حاضرین محفل کو داددینے پرمجبور کردیا۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی اے ڈی سی وایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رضوان نذیر ‘ مہمانان اعزاز چیئرمین ساہیوال پریس کلب سید شفقت گیلانی ‘سماجی تنظیم کے چیئرمین چوہدری صغیرانجم اورفادر اختر نوید او پی ‘فادر الماس اوپی ‘فادر زین اوپی ‘پادری ابراہام عظیم ڈانیل ‘پادری سڈنی پال ‘پادری آصف اور میجر ہارون نے 300مستحق خاندانوں میں کرسمس راشن ‘ گفٹ پیک اورکپڑے بھی تقسیم کئے۔ کرسمس میلے میں کرسچین فیملیز کے علاوہ شہر کی سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کے نامورافراد نے شرکت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں