ساہیوال، شام ، برما اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جمعیت العمائے اسلام(ف ) کی ریلی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت العمائے اسلام فضل الرحمن گروپ ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام جناح سٹریٹ مسجد نور سے سینکڑوں افراد نے شام ، برما اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد مور والا چوک میں اختتام پذیر ہوئی ، ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت العمائے اسلام کے رہنمائوں مولانا ضیاء الحق ، قاری نیاز احمد رشیداور صوفی سہیل بٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان برما ، شام اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے اور مسلمان ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں