ساہیوال :ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 4جاں بحق ،5شدید زخمی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ساہیوال میں ٹریفک کے حادثات کے دوران 4 افراد جاںبحق اور 5شدید زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ چک 5-65ایل میں ہوا یہاں ود موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں چھٹی جماعت کا طالب علم عبداللہ شریف جاں بحق اسکا باپ محمد شریف اور چچا محمد اشرف شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال نور شاہ روڈ پر اڈا شبیل کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا غلام مصطفی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا اس سے قبل اس کا ساتھی مرتضیٰ جاں بحق ہو گیا تھا ۔

تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں کسووال کا 50سالہ محمد اکرام جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔دھند کے دوران ساہیوال فیصل آبادروڈ پر قطب شہانہ پل کے قریب موٹر سائیکل بیل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں فیصل آباد کا نوجوان عبید اللہ جاں بحق جبکہ اسکا باپ عبدالغفور شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں