ساہیوال: ٹریفک حادثات 2 جاں بحق، 8شدید زخمی ، 3کی حالت نازک

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ کمیر والا شیر شاہ بنگلہ روڈ پر چک 9-156ایل کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد امجد جاں بحق اور نویںجماعت کا طالب علم اعجاز 15سالہ شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا ڈسکہ سیالکوٹ کا محمد وحید سول ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گیا۔ موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں کوٹ خاد م علی شاہ 6-99آر کے 7افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں یوسف والا کا 7سالہ بچہ عبداللہ اسکا باپ ریاست ،کوٹ اللہ دین کا عثمان 5سالہ اور اسکا باپ دلاور چک6-99آرکا محمد اسلم 24سالہ اور اسکا باپ محمد رشید شدید زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیاہے ۔جہاں تین زخمیوں عبداللہ، عثمان اور محمد اسلم کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں