ہڑپہ ٹول پلازہ پر ڈاکوئوں نے بوریوالہ کے کار سوار خاندان سے 16لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

پیر 2 جنوری 2017 16:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ ٹول پلازہ پر 3ڈاکوئوںنے کار سوار بوریوالہ کے جنر ل سٹور کے مالک ارسلان نواز کے خاندان کو لوٹ لیا ڈاکو 16لاکھ 7ہزار روپے کے زیورات ، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالہ کا ارسلان نواز ساہیوال میں اپنے بھائی کی شادی کے بعد اپنی کار نمبر 1077ایل ای میں واپس بوریوالہ جا رہے تھے کہ رات ایک بجے ہڑپہ ٹول پلازہ پر گاڑی روک کر ارسلان نواز گاڑی کا شیشہ صاف کر رہا تھا کہ اس دوران آتشی اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر زبر دستی ارسلان نواز اسکی والدہ ، ہمشیرہ ، اورچچا سے 5لاکھ روپے کی نقدی ،11لاکھ روپے کے زیورات اور 4موبائل چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ساہیوال لاہور روڈ پر چک 5-52ایل کے قریب مرغیوں کے بیوپاری شاہنواز کو دو ڈاکوئوںنے پستول دکھا کر 16ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ شاہنواز اپنی ہائی ایس ڈالہ گاڑی نمبر 8980آر پی ڈی پر پولٹری فارم کی طرف جا رہا تھا کہ صبح 4بجے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ ہڑپہ اور پولیس تھانہ یوسف والا نے دو مقدمات 397-392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں