ڈاکوشہری سے نقدی‘موبائل فو ن اور شناختی کارڈ چھین کرفرار

منگل 3 جنوری 2017 21:37

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی‘موبائل فو ن اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہو گئے، تفصیل کے مطابق خانیوال کارہائشی ضیاء الرحمن اپنے کزن کے ساتھ جیون سٹی سے موٹرسائیکل پر رات کے وقت جوگی چوک جارہاتھا کہ راستے میں گاسپل کالونی میںد ونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر انہیںروک لیا اور اسلحہ کے زورپر نقدی ‘3موبائل فون کل مالیتی 95ہزارروپے اورشناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے، پولیس تھانہ فرید ٹائون نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں