ساہیوال فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن کی بینڈ باجے کے ہمراہ سٹی میئر کو مبارکباد

بدھ 4 جنوری 2017 20:21

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن کی طرف سے سٹی میئر کوانوکھی مبارکباد ‘بینڈ باجے کے ہمراہ جلوس کی شکل میںان کے دفتر جا کرہار پہنائے مٹھائی پیش کی اور 1،1ہزار روپے کی ویلیں کراکر خوشی کا اظہا رکیا۔ تفصیلات کے مطابق فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر محمد اکرم عباسی ‘ سیکرٹری جنرل اشرف بہار اور دیگر عہدیداران و کارکنان زاہد رحمانی وغیرہ نے نومنتخب سٹی میئر ساہیوال اسدعلی خاں کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے بینڈ باجے کے ہمراہ ان کے دفتر گئے اور انہیں پھولوںکے ہار پہنائے ‘گل پاشی کی ‘ مٹھائی پیش کی اور 1-1ہزار روپے کی 12ویلیں کرائیں۔

اس موقع پر سٹی میئر اسد علی خاں نے فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے پیار محبت کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ وہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوروہ توقع کرتے ہیں کہ فروٹ ریڑھی والے اپنی لائنیں سیدھی کریں اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہو ئے شہرکوخوبصورت بنانے میں اپنا اہم کردار اداکریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بینڈ باجے کے ہمراہ ان کی مبارکباد اور ان کا پیار محبت تب ہی پتہ چلے گا جب وہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ اس موقع پر فروٹ ریڑھی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں