موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں کی فائرنگ، ڈرائیور ز خمی

جمعرات 5 جنوری 2017 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) سینیٹر کی اہلیہ کو اسلام آباد سے بہاولپور لے جانے والافیملی ڈرائیور ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سعود مجید کا فیملی ڈرائیور مظفرسینیٹرکی اہلیہ کو کار نمبر 1597/LEB میں اسلام آباد سے بہاولپور چھوڑنے کیلئے جارہاتھا کہ ساہیوال شرقی بائی پاس پر میکڈونلڈ پر کھانا کھانے کے بعد بائی پاس پر نکلاتو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روکاتوڈرائیور نے گاڑی بھگادی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈرائیو رزخمی ہوگیا جبکہ سینیٹرکی فیملی محفوظ رہی۔

ریسکیو 1122 نے فوری پہنچ کر زخمی کوطبی امداددی۔ پولیس موقع پرپہنچی تاحال ڈاکوئوں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ایک روز قبل نامعلوم ڈاکوئوں نے عارفوالا بائی پاس پرایک کارسوار نوجوان کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں