ساہیوال، موٹرسائیکل سوارٹرک سے ٹکراکر جاں بحق

جمعرات 5 جنوری 2017 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) موٹرسائیکل سوار سلپ ہوکر ٹرک سے ٹکراکر موقع پر ہی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 46/G-Dکے قریب شدید دھند میں ایک طالب علم موٹرسائیکل سوار علی اسد جارہاتھاکہ سڑک گیلی ہونے کے باعث بریک لگاتے ہی موٹرسائیکل سلپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار قریب سے گزرنے والے ٹرک کے نیچے چلا گیا اورشدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں