سلامت پورہ میں سیوریج ومرمت کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے مکینوں کا مطالبہ پورا کردیا ہے،یوسی چیئرمین

جمعرات 5 جنوری 2017 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)محلہ سلامت پورہ کی دو گلیوں میں نئی سیوریج پائپ لائن بچھا کر اور نالیوںکی مرمت کرکے یہاں کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیاہے ۔ سٹریٹ لائٹس اور دیگرمسائل جلد حل کردیئے جائیںگے۔ یہ بات یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری عامر عزیز نے ایک ملاقات میںبتائی۔ انہوںنے بتایا کہ یہاںکے مکینوںنے مجھے منتخب ہونے کے بعد سیوریج پائپ لائن کی تنصیب کا مسئلہ بتایاتھا اور سیوریج لائن درست نہ ہونے سے یہاںکے مکینوںکو مشکلات کا سامنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے نئی سیوریج پائپ لائن بچھا کر یہاںکے مکینوںکا دیرینہ مسئلہ حل کردیاہے جبکہ دیگرمسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں سٹی میئر اسد علی خاں اور ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی نے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے جلد ہی تمام چیئر مینوںکو فنڈز ملنے کا امکان ہے اور فنڈ ملتے ہی علاقے کے دیگر مسائل بھی حل کرینگے۔انہوںنے مزیدکہا کہ علاقے کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں عملہ کو ہدایت کردی گئی ہے اگرکسی نے صفائی کے سلسلہ میںکوئی غفلت کی تو عملہ کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں