پلاسٹک بیگ ایسوسی ایشن ساہیوال کے امیدواران بلا مقابلہ منتخب

جمعرات 5 جنوری 2017 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پلاسٹک بیگ ایسوسی ایشن ساہیوال کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ حاجی عبداللطیف کو سرپرست اعلیٰ‘ محمد یعقوب صدر ‘محمد اشفاق چیئر مین ‘ غلام مرتضیٰ سینئر نائب صدر‘ محمد اسلام نائب صدر ‘افتخار احمد جنرل سیکرٹری ‘عامر عبدالله خزانچی اور میاں محسن قادر کو سیکرٹری اطلاعات ونشریات بلا مقابلہ منتخب کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران حاجی عبداللطیف ‘احسن عبدالله ‘حاجی محمد علی‘ چوہدری ندیم ‘ سجاد حسین ‘حافظ محمد حنیف‘ یونس بھٹی‘ حاجی اسماعیل‘ فاروق اور ایوب نے بلامقابلہ منتخب عہدیداروںکو مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیاہے کہ مذکورہ عہدیداران تاجروںکی فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے اور تاجروںکے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں