ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

جمعرات 5 جنوری 2017 20:01

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات کھوکھا بازار کے قریب ہوئی یہاں بہاول پور کارہائشی ڈاکٹر سید افتخار احمد اپنی کار پر کھوکھا بازار سے اے ایف سی کی طرف سے جارہاتھا کہ راستے میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نعمان وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 5ہزارروپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات جیون سٹی میںہو ئی یہاں 2نامعلوم خو اتین بشیر احمد نے گھر میں کام کاج کے لئے رکھی ہوئی تھیں جو گھر سے طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ روپے چراکرفرارہوگئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں