ساہیوال ‘بری سوسائٹی سے منع کرنے پر اے ایس آئی کے بیٹے کو دوستوں نے زہر دیکر ہلاک کر دیا، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 6 جنوری 2017 15:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) برُ ی سوسائٹی سے منع کرنے پر پولیس اے ایس آئی کے بیٹے فیصل کو زہر دیکر ہلاک کر دیا گیا ایک ملزم عامر نامی گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ پاکپتن سٹی کے اے ایس آئی منصب علی کے بیٹے فیصل کے دوستوں کی بری سو سائٹی کے سبب بری سوسائٹی سے الگ کرنے کی خاطر منصب علی نے اپنے بیٹے فیصل کو گجرات میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت دلوا دی فیصل بطور سیلز آفسر گجرات میں ملازمت کر رہا تھا جمعرات کو اس کے تین دوست عامر وغیرہ گجرات پہنچ گئے اور وہاں سے اسے اپنے ہمراہ ایک کارمیں ساہیوال لے آئے یہاں اسے زہر دے دیا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی تو اس کے دوستوںنے اسے سول ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا اور خود فرار ہو گئے جو جمعرات کی رات کو چل بسا ۔

جس کے بعدپولیس فرید ٹائون نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپر دکر دی ۔ پولیس نے مقتول کے ایک دوست عامر کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر دو دوستوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر د ی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں