وکیل مہر منظور سیال کے مقد مہ قتل کے ملزم پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف کی حفاظتی ضمانت میں 9جنوری تک توسیع

جمعہ 6 جنوری 2017 15:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال میاں عتیق الرحمن نے مقامی وکیل مہر منظور احمد سیال کے مقدمہ قتل میں ملزم پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمد اشرف کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9جنوری تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ نور شاہ نے 14دسمبر کو مقامی وکیل مہر منظور احمد سیال کے قتل کے الزام میںاے ایس آئی محمد اشرف سمیت 6ملزموں کے خلاف مقدمہ 109-324-302ت پ کے تحت درج کیا تھا اس مقدمہ میں پولیس نے ایک ملزم محمد نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تین ملزموں عمران ، ذاکر اور ندیم نصیر کو حراست میں لے لیا ہوا ہے جبکہ ایک ملزم افضال پرویز عباس کے نام سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا آج وکلاء کے ہڑتال کے سبب حفاظتی ضمانت قبل از گرفتار ی میں توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں