قادر آباد کول پاور پلانٹ پرمشینری گرنے سے چینی انجینئر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

جمعہ 6 جنوری 2017 19:13

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ پر جاری کام کے دوران مشینری گرنے سے چینی انجینئر کی ٹانگ فریکچر ہو گئی ‘ زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قادر آباد کول پاور پلانٹ پر جاری کام کے دوران اچانک مشینری گرنے سے چینی انجینئر زیڈ ہرو کیو زد میں آگیا جس کے نتیجے میں چینی انجینئر کی ٹانگ فریکچر ہو گئی جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں