ساہیوال، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی وقیمتی اشیاء لے اڑے

جمعہ 6 جنوری 2017 19:13

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) ساہیوال میںڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی ‘2موبائل فون ‘میٹر بجلی‘مسجد ٹونٹیاں اورموٹرسائیکل لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات پائلٹ سکول کے قریب ہوئی یہاں قمرالزمان رات کے وقت ایک ہوٹل سے موٹرسائیکل پرو اپس گھر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں 4نامعلوم 2موٹرسائیکل پر ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی اور 2موبائل فون مالیتی 13ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

چوری کی وارداتوں میں نامعلوم نے ناصر احمد کے چیمبر سے میٹر بجلی ‘ 96/6-Rمیں آصف وغیرہ دو ملزمان نے مسجد کی ٹونٹیاں و نقدی مالیتی 20ہزار روپے اور 93/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے جواد الحسن کی موٹر سائیکل نمبری 8787/MNQ مالیتی 25ہزار روپے ہاسٹل کے باہر سے چرالی ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں