ساہیوال گردن توڑ بخاردو جاں بحق

پیر 9 جنوری 2017 16:42

ساہیوال9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) یہاں نواح میں گردن توڑ بخار سے دو افراد جاں بحق ہو گئے چک6-95آر میںایک زمیندار محمد سلیم کا بیٹا محمدعتیق 24سالہ گردن توڑ بخار کے سبب بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاںوہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

قصبہ نور شاہ میں گردن توڑ بخار کے سبب ایک 65سالہ دوکاندار علی شیر بیہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ چل بسا۔ شہریوںنے گردن توڑ بخار کی بڑھتی ہوئی وباء پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں